تازہ ترین
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیر اعظم

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں، عالمی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم کردار ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں تنظیم کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، عالمی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم کردار ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا تیل، غذائی اجناس کی بڑھتی قیمتوں کے چیلنج سے نمٹنے میں اہم کردار ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تنظیم کے دیگر رکن ممالک سے تجارتی ومعاشی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے، رکن ممالک سے مواصلات، توانائی، زراعت اور آئی ٹی میں فروغ چاہتے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی

میانمار کی عدالت نے معزول رہنما آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 …

Show Buttons
Hide Buttons