امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے کہ وہ قومی اداروں پر الزام تراشی کر رہے ہیں اور انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔
آج لالہ موسیٰ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پنجاب کے موجودہ سیاسی اور آئینی بحران کے معاملے کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا فل بنچ تشکیل دینے پر زور دیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے اتحادی عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے۔