تازہ ترین
وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے منشور اور شنگھائی سپرٹ کے اصولوں کی پاسداری کا عزم

وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے منشور اور شنگھائی سپرٹ کے اصولوں کی پاسداری کا عزم

وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور ترقیاتی اقدامات کیلئے رقوم فراہم کرنے کا ایک بہتر طریقہ کار تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایمبسڈر ژانگ منگ سے آج لاہور میں ملاقات میں کہی۔

وزیراعظم نے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے روابط کے ایجنڈے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس سلسلے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے منشور اور شنگھائی سپرٹ کے اصولوں کی پاسداری کا مصمم ارادہ بھی ظاہرکیا۔

انہوں نے موجودہ عالمی مشکلات کا بھی ذکر کیا جن میں ایندھن اور خوراک کی زیادہ قیمتیں اور ان کے نتیجے میں خوراک کی غیریقینی دستیابی اور تنظیم کے رکن ممالک سمیت کئی ملکوں کی معاشی اور مالی مشکلات شامل ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان کی ترجیحات اور قومی ترقیاتی اہداف کے علاوہ تنظیم کے تحت تعاون کے مختلف اہم شعبوں کو اجاگر کیا جن میں تجارت، روابط، غربت کا خاتمہ، توانائی، زراعت اور موسمیاتی تبدیلی شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

میانمار کی سابق سویلین حکمراں آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی

میانمار کی سابق سویلین حکمراں اور نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی سربراہ  آنگ سان سوچی …

Show Buttons
Hide Buttons