کراچی میں آج دن بھر جاری رہنے والی موسلادھار بارش میں شام گئے شدت کے بعد گرین لائن بس سروس کا آپریشن مقررہ وقت سے پہلے ہی معطل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بارش کی شدت کی وجہ سے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بی آر ٹی ایس کا آپریشن معمول کے وقت سے ایک گھنٹہ پہلے معطل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گرین لائن بس سروس رات 10 بجے کے بعد بند کر دی جاتی ہے لیکن آج شدید بارش کی وجہ سے گرین لائن بس آپریشنز ایک گھنٹہ قبل معطل کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ آج صبح سے کراچی میں شدید بارشوں کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔