سعودی عرب، قازقستان کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

سعودی عرب اور قازقستان نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے جدہ میں قازقستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا۔سعودی وفد کی قیادت ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز جبکہ قازقستان کے وفد کی سربراہی صدر Kassym Jomart Tokayev نے کی۔

مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لینے کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی مفادات کے اہم معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ اس سے پہلے قازقستان کے صدر کا جدہ کے السلام شاہی محل آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 783 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، قومی ادارہ صحت

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں …

Show Buttons
Hide Buttons