افغان حکومت نے دوحہ معاہدہ میں کئے گئے تمام وعدوں پر عملدرآمد کیا ہے: بلال کریمی

افغانستان کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ اس نے دوحہ معاہدے میں کئے گئے تمام وعدوں پر عملدرآمد کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ عبوری حکومت اسلامی شریعت کے مطابق خواتین اور اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی عبوری حکومت تمام ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے تاہم وہ حکومتی ڈھانچےکی تشکیل کیلئے کسی کو اپنی مرضی مسلط کرنےکی اجازت نہیں دے گی۔ اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ طالبان کی عبوری حکومت عالمی برادری اور افغان عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کی پاسداری کرے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ …

Show Buttons
Hide Buttons