اقتصادی استحکام اور ملک کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، احسن اقبال

منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر پروفیسر احسن اقبال نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا۔ملک کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ذاتی مفادات کیلئے اداروں کا استحصال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں گیارہ ہزار میگاواٹ کے بجلی کے پلانٹس لگائے گئے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ فل بینچ کو ڈپٹی سپیکر کے فیصلے کی سماعت کرنی چاہیے۔ وفاقی وزیر نےکہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے ہر ایک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی استحکام اور ملک کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر …

Show Buttons
Hide Buttons