تازہ ترین

اٹلی پاکستان کی ایک ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی برآمدات کی 7ویں بڑی مارکیٹ بن چکا ہے، جوہر سلیم

اٹلی پاکستان کی ایک ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی برآمدات کی 7ویں بڑی مارکیٹ بن چکا ہے۔ گذشتہ مالی سال کے دوران اٹلی کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 46فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اٹلی میں پاکستان کے سفارتخانہ کے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں اٹلی کو 1.146 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی ہیں، جو مالی سال20۔ 2020 کے مقابلہ میں 46 فیصد زیادہ رہی ہیں۔ اسی طرح جون 2022ء کے دوران اٹلی کو 144ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو کسی ایک ماہ کے دوران اٹلی کو کی جانے والی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال کے دوران پاک اٹلی دو طرفہ تجارت متوازن پاکستان کے حق میں رہا ہے اور اس دوران ٹریڈ سرپلس 91فیصد کی شرح نمو سے 573ملین ڈالر تک بڑھا ہے۔

دوسری جانب اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی وصولیاں بھی دوران سال 41 فیصد زیادہ رہی ہیں۔ اٹلی میں پاکستان کے سفیر جوہر سلیم نے اس حوالہ سے پاکستانی برآمد کنندگان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ برآمد کنند گان کی محنت سے اٹلی پاکستان کی ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی 7ویں بڑی برآمدی بن چکا ہے۔

انہوں نےکہا کہ گذشتہ مالی سال میں اٹلی کو کی جانے والی پلاسٹک مصنوعات کی برآھمدات میں 208فیصد، کھیلوں کے سامان 80 فیصد، چمڑے کی مصنوعات 42 فیصد، ہوم ٹیکسٹائلز میں 36 فیصد اور ملبوسات کی برآمدات میں 35 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان اٹلی کی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تیاری پر توجہ دیں جس سے قومی برآمدات کے اضافہ میں مدد ملے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons