افریقی ملکوں کے ایک علاقائی اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ اس سال مشرقی افریقی خطے میں پانچ کروڑ سے زائد افراد کو بدترین غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ترقی کے بارے میں بین الحکومتی اتھارٹی کے جائزے کے مطابق صومالیہ اور جنوبی سوڈان میں تقریباً تین لاکھ افراد کو بدترین قحط سالی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے، انسانی امداد کے گروپ اور دوسری تنظیمیں بھی خطے میں غذائی بحران سے متعلق مسلسل خبردار کر رہے ہیں جسے عالمی برادری کی توجہ یوکرین میں جنگ پر مرکوز ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر نظرانداز کیا گیا ہے۔