تازہ ترین

امریکا: کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے گرمی کی شدت میں اضافہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شدید گرمی کی لہر سے پریشان لاکھوں شہریوں نے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافے کے لیے تیاری پکڑ لی۔

خبر رساں ادارے ‘اےایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق ملک کے وسطی اور شمال مشرقی علاقوں کو درجہ حرارت میں شدید اضافے کا سامنا ہے، ایک درجن سے زائد ریاستوں میں ہیٹ ایڈوائزری جاری کی جا چکی ہے۔ وسطی امریکی میٹروپولیٹن علاقوں ڈیلاس اور اوکلاہوما سٹی میں کم از کم آئندہ 5 روز تک درجہ حرارت 100 ڈگری فارن ہائیٹ (38 ڈگری سیلسیس سے اوپر) رہنے کا امکان ہے۔

دریں اثنا بوسٹن سےفلاڈیلفیا اور واشنگٹن تک شمال مشرقی ساحل کے اطراف میں واقع شہروں کے لیے ہیٹ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ یہاں تک کہ عام طور پر سرد رہنےوالا پیسیفک نارتھ ویسٹ بھی گرمی کی شدت سے محفوظ نہیں رہ پائے گا، اس علاقے میں آئندہ ہفتے کئی روز تک درجہ حرارت 90 ڈگری فارن ہائیٹ رہنے کا امکان ہے۔ گلوبل وارمنگ کے خطرے کا واضح اشارہ دیتا ہوا یہ بلند درجہ حرارت گرمی کے سبب پیدا ہونے والی بیماریوں میں اضافے کا باعث بن چکا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

میانمار کی سابق سویلین حکمراں آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی

میانمار کی سابق سویلین حکمراں اور نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی سربراہ  آنگ سان سوچی …

Show Buttons
Hide Buttons