تازہ ترین

دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جس میں مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ انجری کے شکار شاہین آفریدی کو آرام کروایا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں لیکن اسکواڈ کے ہمراہ آئی لینڈ میں ہی رہیں گے۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق اور بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سےشکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت کی چوتھی پوزیشن ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

روسی صدر پیوٹن کا بین الاقوامی سلامتی پر 10ویں ماسکو کانفرنس سے خطاب کا احوال جانیئے تجزیہ کار فیاض کیانی کی زبانی

روسی صدر پیوٹن کا بین الاقوامی سلامتی پر 10ویں ماسکو کانفرنس سے خطاب کا احوال جانیئے تجزیہ کار فیاض کیانی کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons