قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 2 فاسٹ بالرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے، جبکہ شاہین کی جگہ نعمان علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم مختلف کنڈیشن میں ہدف عبور کر رہی ہے جو خوش آئند ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم وہ کرنا چاہتی ہے جو کوئی نہیں کرسکتا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔