تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ 13واں مریض سامنے آگیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کا 13 واں کیس رپورٹ ہوا ہے۔

قومی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ لکی مروت میں ایک 18 ماہ کا بچہ پولیو وائرس کے باعث مفلوج ہو گیا۔ پولیو سے متاثرہ دیگر 12 مریض جنوبی خیبر پختونخوا اور شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 2019ء کے دوران پولیو کے 147 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سے پولیو کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی گئی، جس کے بعد آئندہ سال یہ تعداد کم ہوکر 84 اور 2021ء میں صرف 1 رہ گئی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons