اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام گورنر مرتضٰی سید نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں مارکیٹ کی بے یقینی کم ہونے سے روپےکی قدر واپس آسکتی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مالی سال 2022-23ء میں زرمبادلہ کی ضروریات پوری کرےگا اور اس کیلئے 33.50 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کی ضرورت ہوگی۔ قائم مقام گورنر نے کہا کہ دنیاکی کئی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے مقابلے میں پاکستان کے حالات قدرے بہتر ہیں اور بیرونی قرض کئی ابھرتی معیشتوں کے مقابلےمیں کم ہے۔