تازہ ترین

اقتصادی استحکام اور ملک کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، احسن اقبال

منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر پروفیسر احسن اقبال نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا۔ ملک کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ذاتی مفادات کیلئے اداروں کا استحصال کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں گیارہ ہزار میگاواٹ کے بجلی کے پلانٹس لگائے گئے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ فل بینچ کو ڈپٹی سپیکر کے فیصلے کی سماعت کرنی چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے ہر ایک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی استحکام اور ملک کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons