اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے نتیجے میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔
آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں ہی دس ووٹ مسترد کئے۔وزیر اطلاعات نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر زور دیا کہ وہ دھمکیاں دینے کے بجائے عدالت کا فیصلہ تسلیم کریں۔