تازہ ترین
سندھ حکومت نے مربوط فنانشل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کروا دیا

سندھ حکومت نے مربوط فنانشل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کروا دیا

سندھ حکومت نے ایک مربوط فنانشل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صوبے میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنروں کی تنخواہوں اور پنشن کے نظام کو خود کار بنایا جائے گا۔

اس سلسلے میں کراچی میں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اسلام آباد، سندھ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ خزانہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ بھی دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔ پہلے مرحلے میں نیا نظام کراچی میں متعارف کرایا جائے گا اور بعد میں اسے باقی صوبے تک توسیع دی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

Show Buttons
Hide Buttons