تازہ ترین
حمزہ شہباز کا وزیراعلیٰ کی حیثیت سے انتخاب جمہوریت کی فتح ہے: وزیر اعظم

حمزہ شہباز کا وزیراعلیٰ کی حیثیت سے انتخاب جمہوریت کی فتح ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حمزہ شہباز کے انتخاب کو جمہوریت اور آئینی اقدار کی فتح قرار دیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے حمزہ شہباز کے انتخاب پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔چوہدری شجاعت حسین کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا چوہدری شجاعت حسین نے ایک مرتبہ پھر اپنے عظیم باپ اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ کر دیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا آصف علی زرداری نے آئین جمہوریت اور عوامی مفاد کیلئے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا آصف زرداری کی سیاسی مفاہمت نے صوبے میں بحران کا خاتمہ کیا۔شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons