منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک اقتصادی بحالی کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور میثاق معیشت کی ضرورت ہے۔
لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت صوبہ پنجاب کو پائیدار ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف بین الاقوامی تنظیموں نے صوبے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی تواتر سے آنے والی حکومتوں کی تعریف کی ہے۔