صدمے، بدسلوکی اور تشدد کے موضوع پر نویں عالمی کانفرنس کا انعقاد

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکالوجی کے تعاون سے کینیڈا کی  وینکوور ایسوسی ایشن برائےانسانی حقوق اور روٹس سکولز  پاکستان کے زیر اہتمام صدمے، بدسلوکی اور تشدد کے موضوع پر  نویں عالمی کانفرنس کا  انعقاد کیا جارہا ہے۔

قائداعظم یونیوسٹی میں 23جولائی کو منعقد کی جانیوالی اس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر کے سماجی سائنسدانوں، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور محققین کو ایسا اعلی سطحی پلیٹ فارم فراہم کرناہے جس سے صدمے، بدسلوکی اور تشدد سے نبرد آزما ہونے کیلئے درپیش چیلنجز کے بارےمیں عالمی ماہرین سے تبادلہ خیال کیا جاسکے، تاکہ متاثرہ افراد کی ذہنی صحت بہتربنانے کے حوالےسے بین الاقوامی ماہرین کے علم اور تجربات کی روشنی میں پالیسی سازی کے فیصلوں کی راہ ہموار کی جاسکے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ …

Show Buttons
Hide Buttons