آج صبح ضلع خیبر کے علاقے قمبر خیل میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقع اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی ڈیوٹی پر جارہا تھا۔ انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔