پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ کل (ہفتہ کو) بریڈی کرکٹ کلب، بریڈی، شمالی آئرلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا، پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز میں نبرد آزمائی کریں گی۔

پاکستان ویمن ٹیم کو بسمہ معروف لیڈ کریں گی جبکہ آسٹریلوی خواتین ٹیم میگ لیننگ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ ٹی 20 ٹرائی سیریز میں کل چھ میچز کھیلے جائیں گے۔ تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 24 جولائی کو پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ پاکستان کی خواتین ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں آئرش ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کو 63 رنز سے شکست دی تھی۔ سیریز کے تمام میچز بریڈی کرکٹ کلب، بریڈی، شمالی آئرلینڈمیں کھیلے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر …

Show Buttons
Hide Buttons