تازہ ترین
مطاف کا صحن اور زمینی منزل عمرہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے، انتظامیہ حرمین الشریفین

مطاف کا صحن اور زمینی منزل عمرہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے، انتظامیہ حرمین الشریفین

حرمین الشریفین کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مطاف کا صحن اور زمینی منزل عمرہ زائرین کے لیے مختص کر دی گئی ہے۔

مکہ اخبار کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ اور وزارت حج و عمرہ نے حج 1443ھ سے فراغت کے بعد نئے عمرہ سیزن کی حکمت عملی بارے میں ورکشاپ منعقد کی، جس میں عمرہ زائرین کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی اور اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ اور مسجد الحرام انتظامیہ کے درمیان یکجہتی کی حکمت عملی پر بحث کی گئی۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ، وزارت حج و عمرہ کے تعاون اور اس کے ساتھ یکجہتی پیدا کر کے مطاف کا صحن اور زمینی منزل عمرہ زائرین کے لیے خالی کرا دیئے ہیں۔ مسجد الحرام انتظامیہ نے نئے ہجری سال کی آمد پر عمرہ زائرین کو طواف اور صفاء اور مروہ کی سعی کے حوالے سے مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کرا رہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

Show Buttons
Hide Buttons