تازہ ترین

سندھ میں 23 سے 26 جولائی کے مون سون سسٹم کی شدت زیادہ ہے، چیف میٹرولوجسٹ

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے 23 سے 26 جولائی کے دوران مون سون کا مضبوط اسپیل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون ہواؤں کا طاقتور سلسلہ آج رات سے سندھ پر اثر انداز ہوگا جس کے تحت 23 سے 26 جولائی تک سندھ میں تیز اور کہیں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جب کہ بالائی سندھ میں 27 جولائی تک بارش کا امکان رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں 24 سے 26 جولائی کے دوران تیز بارش کا امکان ہے جس دوران شہر میں 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون کے  سسٹم کی شدت زیادہ ہے اور  سسٹم کا زیادہ حصہ زمین پر ہے، زمین پر موجود مون سون کے سسٹم کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے آنے والی نم ہواؤں سے سسٹم کو سپورٹ ملےگی جس کے بعد آگے بڑھتے ہوئے بلوچستان، عمان اور ایران پر بھی یہ سسٹم اثرانداز ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے …

Show Buttons
Hide Buttons