پاکستان اور شنگھائی تعاون تنظیم نے پرامن، محفوظ، خوشحال اور ماحول دوست خطے کے قیام کے لئے مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اس عزم کا اعادہ وزیر تجارت نوید قمر اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل Zhang Ming کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات میں کیا گیا۔ وزیر تجارت نے اس امید کا اظہار کیا کہ تنظیم کے رکن ممالک سیاست، سلامتی، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون سمیت ثقافت اور انسانی تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔