تازہ ترین
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیمار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں، سربراہ سی آئی اے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیمار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں، سربراہ سی آئی اے

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنس نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بیماری سے متعلق ان کے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سمیت غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ 70 سالہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی صحت خراب ہے اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلاء ہیں۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ولادیمیر پیوٹن مکمل طور پر صحتمند ہیں، البتہ یہ باضابطہ انٹیلی جنس اطلاعات نہیں ہیں۔

سی آئی اے ڈائریکٹر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے یوکرین کو مزید طویل فاصلے پر مار کرنے والے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل روسی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ روسی فورسز کا فوکس صرف مشرقی یوکرین پر نہیں ہے، مغرب کی جانب سے یوکرین کو ہتھیار دینے کے بعد ماسکو نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

میانمار کی سابق سویلین حکمراں آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی

میانمار کی سابق سویلین حکمراں اور نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی سربراہ  آنگ سان سوچی …

Show Buttons
Hide Buttons