سری لنکا نے ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ملک میں جاری معاشی اور سیاسی بحران کے باعث ایشیاء کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے قاصر ہے۔
سری لنکن ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا نے 20 جولائی کو اپنے فیصلے سے اے سی سی کو بھی آگاہ کردیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے سری لنکا میں ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔