تازہ ترین

ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی کی صورتِ حال، باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ تاریخی، مذہبی اور تقافتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ سفیر نے پاکستان کے ہر سطح پر سفارتی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

میانمار کی سابق سویلین حکمراں آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی

میانمار کی سابق سویلین حکمراں اور نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی سربراہ  آنگ سان سوچی …

Show Buttons
Hide Buttons