پاکستان اور امریکہ کیلئے اپنے تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پر استوار کرنے کا بہترین وقت ہے: احسن اقبال

پاکستان اور امریکہ کیلئے اپنے تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پر استوار کرنے کا بہترین وقت ہے: احسن اقبال

منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے لئے یہ بہترین وقت ہے کہ وہ اپنے تعلقات باہمی احترام اور اقتصادی ترقی کی بنیاد پر استوار کریں۔

انہوں نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایک نئے موڑ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے ترقیاتی تقاضوں کے پیش نظر اس کے ساتھ تعلقات میں ہم آہنگی لانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے لئے ایک بڑی برآمدی منڈی ہے اور یہ پاکستان کے انسانی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے فنی اداروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اپنے تحقیقی مراکز کھو لیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی تاجروں نے ملاقات کے دوران کاروباری تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شی چن پھنگ کا مالٹا مڈل اسکول کے "چائنہ کارنر" کے اساتذہ اور طلباء کے نام جوابی خط

شی چن پھنگ کا مالٹا مڈل اسکول کے “چائنہ کارنر” کے اساتذہ اور طلباء کے نام جوابی خط

حال ہی میں، چینی صدر شی چن پھنگ نے مالٹا میں سینٹ مارگریٹ مڈل سکول کے …

Show Buttons
Hide Buttons