وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر شعبے میں بہتری لانے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں سیاسی استحکام کے لئے معیشت کی ترقی اور روپیہ مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات آئندہ سال ہوں گے۔
پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ حمزہ شہباز اسمبلی میں اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے۔