پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے شروع ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کو آئی لینڈرز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

گرین شرٹس نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔ پاکستان ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ آئی لینڈرز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، سیریز دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بیٹر بابراعظم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ سری لنکا کی ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، واضح رہے پاکستان نے آخری بار 2015 میں مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

سیریز کا دوسرا میچ اس اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان کو سیریز کلین سویپ کرنے کے لئے اس میں فتح حاصل کرنا ہوگی اور سیریز جیتنے کے لئے یہ میچ کم از کم ڈرا کھیلنا ہوگا جبکہ آئی لینڈرز کو سیریز 1-1 سے برابرکرنے کے لئے میچ جیتنا ضروری ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں جس کی وجہ سے کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ …

Show Buttons
Hide Buttons