بھارتی بحری بیڑے میں آتش زدگی کا واقعہ، فوج کا تحقیقات کا حکم

بھارتی میڈیا “دی ہندو” اور “انڈیا ایکسپریس” کی رپورٹس کے مطابق 20 جولائی کو بھارتی بحری بیڑے “آئی این ایس وکراما دیتیا” میں کرناٹک کی کاروار بندرگاہ کے قریب بحری مشقوں کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔

تاہم آگ پر قابو پالیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بھارتی بحریہ نے اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ “آئی این ایس وکراما دیتیا” اس سے قبل بھی کئی مرتبہ آتشزدگی کےواقعات کا شکار ہو چکا ہے۔ اپریل 2019میں بھارتی بحریہ کا ایک آفیسر آتش زدگی سے ہلاک ہوا تھا جبکہ مئی 2021 میں بھی ایسا حادثہ پیش آ چکا ہے۔  

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر …

Show Buttons
Hide Buttons