تازہ ترین
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل: ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری، بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل: ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری، بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹونٹی کے بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے اور رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے ترقی کے بعد 24ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹی ٹونٹی کی بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے علاوہ پاکستان کا صرف ایک ہی بلے باز فخر زمان ہے جو نئی درجہ بندی میں 43ویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی بائولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے اور جنوبی افریقا کے تبریز شمسی تیسرے نمبر پر قائم ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ بائولرز میں پاکستان کے شاداب خان 17، حارث رؤف 27، عماد وسیم 44، محمد نواز 61، حسن علی 65 اور فہیم اشرف 97ویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے جبکہ انگلینڈ کے معین علی تیسرے نمبر پر قائم ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل میں بیٹنگ کے شعبے میں بھی پاکستان ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور امام الحق دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسن تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔

ون ڈے کی رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کی مزید تنزلی ہوئی اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔ ون ڈے کے بائولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، بھارت کے جسپریت بمرا دوسرے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔ ون ڈے کے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور راشد خان تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے …

Show Buttons
Hide Buttons