وکرما سنگھےسری لنکا کے صدر منتخب ہو گئے

مقامی وقت کے مطابق بیس جولائی کو سری لنکا کی پارلیمنٹ نے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کی۔ عبوری صدر وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں وکرما سنگھے کو 134 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار نے 84 ووٹ حاصل کیے۔ وکرما سنگھے کو سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجاپاکسے کے ملک سے فرار کے بعد قائم مقام صدر بنایا گیا تھا جنہیں اب پارلیمنٹ نے باضابطہ صدر منتخب کیا ہے۔

وکرما سنگھے کو ملک کی خراب معاشی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ صدر منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وکرما سنگھے نے کہا کہ اس وقت قوم بہت مشکل صورتحال میں ہے اور ہمارے آگے بہت بڑے چیلنجز ہیں۔

نومنتخب صدر نے ملک میں سیاسی استحکام اور آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کی بحالی کے عزم کا اظہار کیا۔ وکرما سنگھے نے اپوزیشن جماعتوں سے ملک کی بہتری کے لیے متحد ہوکر کام کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ …

Show Buttons
Hide Buttons