سری لنکن پارلیمنٹ آج نئے صدر کا انتخاب کرے گی

سری لنکن پارلیمنٹ آج نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔

سری لنکا میں آج  نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔ سری لنکن پارلیمنٹ صدر کا چناؤ کرے گی۔ قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے سمیت 3 صدارتی امیدوار مدمقابل ہیں۔ وزیراعظم وکرما سنگھے بطور عبوری صدر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔گوٹابایا راجا پاکسے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ نیا صدر 2024 میں نئے انتخابات سے قبل بقیہ دو سال پورا کرے گا۔

دوسری جانب سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کردی۔ یہ اقدام  نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوران ماحول پرامن رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر پرتشدد احتجاج کے بعد سابق صدرگوٹابایا راجا پاکسے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر …

Show Buttons
Hide Buttons