افغانستان کے غلام محمد اسحاق زئی عراق میں عالمی مشن کے نائب نمائندہ خصوصی مقرر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے غلام محمد اسحاق زئی کوعراق کے لیے عالمی ادارے کے اسسٹنس مشن ( یو این اے ایم آئی ) کے لیے اپنا نائب نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے نے یواین سیکرٹری جنرل کے آفس سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے غلام محمد اسحاق زئی کوعراق میں عالمی ادارے کےاسسٹنس مشن( یواین اے ایم آئی ) کے لیے نائب نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے،

وہ وہاں ادارے کے ریزیڈنٹ و ہیومیٹیرین کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کریں گے، اس سے قبل جرمنی کی ارینا ووجاکووا سولورانو یہ خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر …

Show Buttons
Hide Buttons