معیشت بحالی کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ معاہدے پر عملدرآمد ناگزیر ہے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ معیشت کی بحالی کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی شرائط پوری کرنے کی پابندہے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت کے لئے یہ اہم ہے کہ وہ اپنی پارلیمانی مدت پوری کرے تاکہ معیشت پھلے پھولے اورنظام میں بہتری آئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ چندماہ سے برآمدات اور ترسیلات زرسمیت بعض اقتصادی شعبے مثبت اعشاریے دکھا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ درآمدات کم کرنے اور برآمدات میں اضافے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر …

Show Buttons
Hide Buttons