تازہ ترین

شیری رحمان کا عالمی ماحولیاتی ایجنڈے کو ازسرنو ترتیب دینے پر زور

ماحولیاتی تبدیلی کی وزیر شیری رحمان نے عالمی ماحولیاتی ایجنڈے کو ازسرنو ترتیب دینے، منصفانہ وسائل اور ماحولیات سے متعلق دنیا کی طرف سے کئے جانے والے وعدوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وفاقی وزیر جوپیٹرزبرگ میں وزارتی ماحولیاتی مذاکرات دوہزاربائیس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے جرمنی میں ہیں ، الجزیرہ کو ایک انٹرویو میں ماحولیات سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے ترقی پذیر ممالک کے موقف کی حمایت کر رہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے تحت ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لئے مناسب مالی امداد فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے اضافی اور مستقل وسائل فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے کئے گئے وعدوں سے زیادہ تعاون فراہم کرنا ہو گا۔

یہ خبر پڑھیئے

پندرہ روپے کمی کی سمری کے باوجود حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافہ کر دیا

اطلاعات کے مطابق اوگرا نے 13 تاریخ کو پیٹرول میں 15 روپے کمی کی سمری …

Show Buttons
Hide Buttons