تازہ ترین

حفاظتی ٹیکے لگانے کی مرحلہ وار قومی مہم میں 98 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا

روا ں برس جون میں شروع ہونے والی حفاظتی ٹیکے لگانے کی مرحلہ وارقومی مہم میں اٹھانوے فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

ہنگامی کارروائیوں کے قومی مرکز میں پولیو کے خاتمے کے شعبے کے رابطہ کار ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ اس مہم کے دوران چاروں صوبے کے اڑسٹھ اضلاع نے مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے ایک کروڑ تئیس لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکے لگا نے کی مہم کے دوران ایک لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور پُرعزم پولیوکارکنوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ رابطہ کارنے پولیو سے بچائو کی ویکسین کی مہمات جاری رکھنے پر زور دیا تاکہ بچوں میں قوت مدافعت پیدا ہو سکے اور انہیں ممکنہ اموات یا عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کی "جمہوری" کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

پیلوسی کی “جمہوری” کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے حال ہی میں تائیوان کا دورہ کرتے …

Show Buttons
Hide Buttons