چین کھلے پن کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، چینی وزیراعظم

چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے انیس تاریخ کو ورلڈ اکنامک فورم گلوبل انٹرپرینیورز کے خصوصی ورچوئل مکالمے میں کہا کہ وبا کے نئے دور کے باعث اپریل میں اہم اقتصادی اشاریوں میں کمی آئی تاہم مئی میں صورتحال میں بہتری دیکھی گئی۔

جون سے معیشت بحال ہو رہی ہے۔ مجموعی طور پر چینی معیشت سست روی کی مشکلات کو دور کرتے ہوئے بحال ہو رہی ہے۔ تاہم معیشت کی مستحکم ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کوشش جاری رکھی جائے گی۔ چین میکرو پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھے گا اور سال بھر اقتصادی ترقی کو بہتر درجے تک لانے کی کوشش کرے گا۔

چین مارکیٹ اور ضوابط پر مبنی ایک بین الاقوامی کاروباری ماحول کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے۔ چینی معیشت دنیا کے ساتھ گہرے رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے۔ کھلا پن چین کی بنیادی پالیسی ہے۔ چین اعلیٰ معیار کے حامل کھلے پن کو جاری رکھے گا اور کھلے پن کو توسیع دے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

شی چن پھنگ کا مالٹا مڈل اسکول کے "چائنہ کارنر" کے اساتذہ اور طلباء کے نام جوابی خط

شی چن پھنگ کا مالٹا مڈل اسکول کے “چائنہ کارنر” کے اساتذہ اور طلباء کے نام جوابی خط

حال ہی میں، چینی صدر شی چن پھنگ نے مالٹا میں سینٹ مارگریٹ مڈل سکول کے …

Show Buttons
Hide Buttons