تازہ ترین
پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، قمر زمان کائرہ

پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، قمر زمان کائرہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، حق خودارادیت اور الحاق پاکستان کے لئے کشمیری نوجوان اپنے آباؤ اجداد کی طرح پرعزم ہیں۔

منگل کو کشمیر کے یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ 75 سال قبل آج کے دن غیور کشمیروں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کے لئے سرینگر میں قرارداد منظور کی، حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں نے گزشتہ سات دہائیوں میں لاکھوں قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے، پاکستان سے کشمیریوں کے مضبوط رشتوں کو بھارت کسی صورت ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی سبز ہلالی پرچم میں تدفین کشمیروں کی پاکستان سے وابستگی کا کھلا اظہار ہے، کشمیری پاکستان کے پرچم کو مقبوضہ کشمیر کے ہر گلی اور چوراہے پر لہراتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حق خودارادیت اور الحاق پاکستان کے لئے کشمیری نوجوان اپنے آباؤ اجداد کی طرح پرعزم ہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو توڑنے کے لئے تمام تر بھارتی ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons