چیئرمین سینیٹ کا دریائے سندھ میں کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

چیئرمین سینیٹ کا دریائے سندھ میں کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

محمد صادق سنجرانی نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور غم زدہ خاندانوں کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے، دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی زیادہ مسافروں کے باعث اُلٹ گئی تھی جس کے باعث 20 افراد جاں بحق ہو گئےتھے۔

یہ خبر پڑھیئے

یو این ڈی پی ایڈمنسٹریٹر کا سی ایم جی کے ساتھ انٹرویو

حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن کے فریقوں کی 15ویں کانفرنس کا پہلا مرحلہ اکتوبر 2021 …

Show Buttons
Hide Buttons