تازہ ترین

صدر مملکت کا یوم الحاق پاکستان پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے بہادر کشمیری عوام کی حمایت جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہادر کشمیری عوام کے الحاق پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے ان کی تاریخی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ سات دہائیوں پرمشتمل کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان ہندوتوا بالادستی کی قائل بھارتی حکومت کے مظالم اور غیرقانونی اقدامات کا شکار کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

عارف علوی نےکہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر منحصر ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

میانمار کی سابق سویلین حکمراں آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی

میانمار کی سابق سویلین حکمراں اور نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی سربراہ  آنگ سان سوچی …

Show Buttons
Hide Buttons