روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وہ تہران میں ایک ملاقات میں ترکیہ میں یوکرین سے اجناس برآمد کرنے پر غور کریں گے۔ ولادی میرپیوٹن اور طیب اردوان اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی شام کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دوسری طرف روس، یوکرین، ترکی اور اقوام متحدہ رواں ہفتے کے اواخر میں ا یک معاہدے پر دستخط کریں گے جس کا مقصد یوکرین سے اجناس کی بحری نقل وحمل کی بحالی ہے۔