وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے متعلقہ حکام کو دوا سازی کی صنعت کے تحفظات دور کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ ہدایت پاکستان دوا ساز صنعت کے نمائندوں کے ساتھ آج (پیر)اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران دی۔وزیرخزانہ نے دوا سازی کی صنعت کی قدیات کو سراہا اور معیشت کے مختلف شعبوں کو درپیش آپریشنل مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس میں دواساز صنعت کو خام مال کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے ریفنڈکے حوالے سے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔