دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے سے 20 افراد جاں بحق

دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی  زیادہ  مسافروں کے باعث اُلٹ گئی جس کے باعث 20 افراد جاں بحق ہو گئے

اسسٹنٹ کمشنر صادق آبادکے مطابق دریائے سندھ میں 50 سے زائد باراتیوں سے بھری کشتی سردار  پور سے واپس آرہی تھی کہ ماچھکا کے مقام پر الٹ گئی۔

اسسٹنٹ کمشنرکے مطابق کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد سوار تھے، واقعے میں جاں بحق افرادکی تعداد 20 ہوگئی ہے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہےکہ لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

یو این ڈی پی ایڈمنسٹریٹر کا سی ایم جی کے ساتھ انٹرویو

حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن کے فریقوں کی 15ویں کانفرنس کا پہلا مرحلہ اکتوبر 2021 …

Show Buttons
Hide Buttons