تازہ ترین

نیلسن منڈیلا آزادی، امن اور سماجی انصاف کے حصول کیلئے جرات، ہمدردی اور عزم کی مثال ہیں، صدر

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسانی وقار اور مساوات کے غیر معمولی وکیل اور عظیم عالمی رہنما نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا آزادی، امن اور سماجی انصاف کے حصول کیلئے جرات، ہمدردی اور عزم کی مثال ہیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پیر کو نیلسن منڈیلا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا ایک بااصول رہنما تھے،آزادی کیلئے وہ اپنی جان بھی قربان کرنے کے لیے تیار تھے، بڑی مشکلات کے باوجود انہوں نے انتہائی ہمت اور لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ ہم سب میں نسل پرستی، امتیازی سلوک اور عدم مساوات کے خلاف لڑنے کی صلاحیت موجود ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے اپنے ملک میں نسلی امتیاز پر مبنی نظام کے خلاف لڑنے پر 27 سال جیل میں گزارے، جنوبی افریقا کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے معافی اور مفاہمت پر زور دیا، قومی مفاہمت کی پیروی کی اور بھاری اکثریت کے باوجود جنوبی افریقا کی سفید فام آبادی کے خلاف عدم امتیاز کی یقین دہانی کرائی۔

صدر مملکت نے کہا کہ آئیے ہم نیلسن منڈیلا کی مثال اور ان کے وژن سے سبق حاصل کریں، نفرت کے خلاف آواز اٹھائیں اور انسانی حقوق کے لیے کھڑے ہوں تاکہ دنیا کو سب کے لیے زیادہ انصاف پسند، ہمدرد، خوشحال اور پائیدار بنایا جاسکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم اپنے ملک اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے جمہوری اصولوں کو قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم رواداری، جامع اور جمہوری فیصلہ سازی، اظہار رائے کی آزادی قائم کرنے کا عزم بھی کرتے ہیں، آج ہم قانون کے سامنے برابری اور سماجی انصاف کے لیے اپنے عہد کی بھی تجدید کرتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons