تازہ ترین

امریکی رپورٹ کا نام نہاد چین سے متعلق مواد چین کے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بدنام کرتا ہے، وزارت خارجہ

18 جولائی کو  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے 14 تاریخ کو کانگریس کو پیش کردہ رپورٹ میں “سنکیانگ سے متعلق نام نہاد مسائل” کے ذریعے چین پر ایک بار پھر بے بنیاد الزامات لگائےجو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے اور کسی حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔

چین نےبارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ سنکیانگ سے متعلق نام نہاد مسائل انسانی حقوق، قومیتی یامذہبی مسائل نہیں ہیں بلکہ تشدد، دہشت گردی اورعلیحدگی مخالف مسائل ہیں۔ وانگ وین بین نےنشاندہی کی کہ امریکہ اپنی ہی انسانی حقوق کے مخدوش صورتحال پر آنکھیں بند کرتے ہوئے دوسرے ممالک پر حملہ کرنے کے لیے جھوٹ پھیلاتا چلا آ رہا ہے۔

سنکیانگ سے متعلق جھوٹ پھیلانے اور سنکیانگ سے متعلقہ معاملات کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے استعمال کرنے کی امریکا کی کوشش ناکامی ہی میں ختم ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons