وزرات پٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔
وزارت پیٹرولیم اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ہو نے والے مذاکرات میں ڈیلرز نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی ٹیم نے پیٹرولیم مصنوعات پر 7 روپے کمیشن دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے، کمیشن بڑھانے سے متعلق نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔