ملک ڈیمز کی تعمیر میں ایک لمحے کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کرسکتا، وزیر آبی وسائل

ملک ڈیمز کی تعمیر میں ایک لمحے کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کرسکتا، وزیر آبی وسائل

وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ زیر تعمیر آبی وسائل کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آج ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے دیامر بھاشا ڈیم، داسوڈیم، تھاکوٹ ڈیم اور پٹن ڈیم انتہائی اہم ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک ان ڈیموں کی تعمیر میں ایک لمحے کی تاخیر یاغفلت برداشت نہیں کرسکتا۔

دیامر بھاشا ڈیم میں چونسٹھ لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ یہ ڈیم چلاس سے چالیس کلومیٹر زیریں علاقے میں دریائے سندھ پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس ڈیم سے چار ہزار پانچ سو میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔ داسو پن بجلی منصوبے کی گنجائش چار ہزار تین سو بیس میگاواٹ سالانہ ہے یہ ایک اہم منصوبہ ہے جس سے ملک میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور لوگوں کو سستی پن بجلی کی فراہمی سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی۔

اسی طرح تھاکوٹ پن بجلی منصوبے کی گنجائش چار ہزار میگاواٹ ہوگی اور اس سے قومی گرڈ کو سالانہ اکیس ہزار تین سو گیگا واٹ بجلی فراہم ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

Show Buttons
Hide Buttons